بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو دسمبر کے لیے پلیئر آف دا منتھ قرار دے دیے گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے دسمبر کے لیے بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
پلیئر آف دا منتھ کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
تاہم آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جسپریت بمراہ نے 32 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
بھارتی فاسٹ باؤلر نے دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے 3 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔