• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

نیلم منیر کے میرے بھائی سے ڈھائی سال سے تعلقات تھے، دیور کا انکشاف

شائع January 14, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ کے آغاز میں اپنی شادی کی تصدیق کرنے والی اداکارہ نیلم منیر کے دیور ہونے کے دعویدار شخص سامنے آگئے، جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے ان کے بھائی کے ساتھ ڈھائی سال سے تعلقات تھے۔

نیلم منیر نے تین جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم انہوں نے شوہر سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

اداکارہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شوہر کے ہمراہ کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کے شوہر کو عرب لباس میں دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ کی جانب شوہر کی عرب لباس میں تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان میں ان کے شوہر پر بحث شروع ہوگئی تھی، تاہم اب اداکارہ کے دیور ہونے کے دعویدار شخص سامنے آگئے۔

نجی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ہونے کے دعویدار شخص نے بتایا کہ اداکارہ نے ان کے دوسرے نمبر بڑے بھائی محمد راشد سے شادی کی، جو کہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 6 بھائی اور دو بہنیں ہیں، ان کے بھائی محمد راشد 2006 سے دبئی میں ہیں اور ان کے وہاں پر متعدد کاروبار ہیں۔

نیلم منیر کے دیور ہونے کے دعویدار شخص کے مطابق ان کے والد محمد افضل پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے شہر میانوال رانجھا کے ہائی اسکول میں کلرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کے دبئی میں ہوٹلز، کیفے اور ٹوئرزم کے کاروبار ہیں جب کہ ان کے بھائی کے بہت سارے بڑے افراد سے بھی تعلقات ہیں۔

اداکارہ کے دیور ہونے کے دعویدار شخص کے مطابق جب وہ دبئی گئے تھے تو انہیں بھائی محمد راشد نے بتایا تھا کہ ان کے اداکارہ نیلم منیر سے تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیلم منیر اور ان کے بھائی کے درمیان دو، ڈھائی سے تعلقات تھے، پہلی بار دونوں کی ہوٹل میں ملاقات ہوئی تھی، اداکارہ ان کے بھائی کے ہوٹل پر آئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی ملاقات کے بعد دونوں نے فیس بک پر رابطہ کیا، پھر ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، دو، ڈھائی سال تعلقات میں رہنے کے بعد دونوں نے شادی کرلی۔

نیلم منیر کے دعویدار دیور نے اداکارہ کے کردار کی تعریفیں کیں اور کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کا پورا خاندان انتہائی اچھے اخلاق کا مالک ہے۔

مذکورہ شخص کے دعووں پر تاحال نیلم منیر یا ان کے شوہر کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

نیلم منیر کی شادی کے فوری بعد ہی متعدد شوبز شخصیات نے بتایا تھا کہ اداکارہ نے پاکستانی نژاد محمد راشد سے شادی کی ہے جو کہ دبئی میں پولیس افسر ہیں، تاہم اب اداکارہ کے دعویدار دیور نے بتایا ہے کہ ان کے بھائی کے دبئی میں ذاتی کاروبار ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025