• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان پلیئرز کے این او سی کا تنازع حل

شائع January 11, 2025
فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان پلیئرز کے این او سی کا تنازع حل ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور پی سی بی میں معاملات طے پاگئے ہیں، اب انگلش پلیئرز کو پی ایس ایل میں منتخب ہونے پر انگلش بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے میں کوئی مشکلات نہیں ہوں گی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کو این او سی فراہم کرے گا، اس سے پہلے انگلش بورڈ نے اپنے پلیئرز کو پی ایس ایل میں شرکت سے روک دیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کا ڈرافٹ آج ہونا ہے جب کہ یہ ایونٹ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس بار 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025