• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پنجاب: ایف آئی اے کی ملتان اور گجرات میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

شائع January 11, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر ملتان اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں گجرات میں بھی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ’لینڈ روٹ ایجنٹ‘ سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا، زیر حراست ایک ملزم شہریوں کو غیر قانونی سرحد پار کرانے میں ملوث ہے جبکہ دوسرے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔

3 روز قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغانی شہری کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افغانی شہری کے موبائل فون سے انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثے سے متعلق اہم شواہد بھی ملے۔

خیال رہے کہ یونان اور لیبیا میں کشتی حادثوں کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے، اس کے بعد وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو سخت کارروائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سے درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران اپنے محکمہ کے افسران اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025