• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بنوں: نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا

شائع January 11, 2025
پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا  تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔

ڈان نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب ڈویژن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ملک میں سیکیورٹی فورسز، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر خاص طور پر صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پی آئی پی ایس) کی جانب سے جاری رپورٹ میں ملک میں دہشت گرد حملوں کی تعداد اور شدت میں پریشان کن اضافے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

سیکیورٹی رپورٹ 2024 کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملوں میں تقریباً 300 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ بی ایل اے کے منظم حملوں میں 225 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں ریکارڈ کیے گئے 95 فیصد سے زیادہ دہشت گرد حملے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہوئے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ 295 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025