خیبرپختونخوا: کرک میں تیز رفتار ٹرالر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 9 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے امبیری کلہ چوک پر بے قابو ٹرالر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
علاوہ ازیں خوفناک حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں اور اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کرک منتقل کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے حادثے کے پیش نظر ہسپتال میں الرٹ جاری کردیا جبکہ 6 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کرک سے صوبائی دارالحکومت پشاور منتقل کردیا گیا۔