• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

منڈی بہاالدین: گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے

شائع January 11, 2025
دھماکا گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان میں ہوا، جس کے بعد آگ لگ گئی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
دھماکا گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان میں ہوا، جس کے بعد آگ لگ گئی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

منڈی بہاالدین میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق منڈی بہاالدین کے علاقے پھالیہ کے ایک گھر میں اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، اس واقعے میں 6 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں رکھے ہوئے آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا، جس سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، ایمبولینس کے ذریعے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ فائرٹینڈر کے ذریعے آگ بجھائی گئی، ریسکیو اہلکار متاثرہ گھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ 4 ماہ قبل پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے آغا پورہ میں گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ملتان سٹی پولیس افسر (سی پی او) صادق علی ڈوگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، متوفیوں کی شناخت ریاض، منشا اور صفیہ بانو کے نام سے ہوئی تھی۔

سی پی او صادق علی ڈوگر نے ابتدائی تحقیقات کا حوالے دیتے ہوئے بتایا تھا کہ آتش بازی کا سامان گھر میں تیار کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025