• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا کل سے آغاز

شائع January 9, 2025
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 10جنوری سے شروع ہوگی۔

پاک ویسٹ انڈیز 2 ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹ ملتان میں نجی کوریئر کمپنی کے 11 سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ دونوں میچوں میں فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

پی سی بی گیلری کے ٹکٹ صرف 500، وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 100 مقرر کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جب کہ ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہیڈکوچ اور سلیکشن کمیٹی کے ممبر عاقب جاوید کے وطن واپسی پر ہوگی۔

ٹیم میں انجری کا شکار صائم ایوب کی جگہ امام الحق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، اسپنر ساجد خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا انتخاب بھی زیر غور ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ملتان میں گی، پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025