• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

حیدرآباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، انتظامیہ، مشتعل افراد کے تصادم میں 11 پولیس اہلکار زخمی

شائع January 7, 2025
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق قاسم آباد میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ اور ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے پولیس اور انتظامیہ پر پتھراؤ کیا اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

پولیس نے جواب میں لاٹھی چارج کیا، تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق آپریشن کے دوران تجاوزات کرنے والوں نے فائرنگ بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025