• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

کہا جا رہا ہے نیلم منیر نے ’شیخ‘ سے شادی کرلی، مشی خان

شائع January 7, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ساتھی اداکارہ نیلم منیر کو شادی پر تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیوں کہا جا رہا ہے کہ نیلم منیر نے کسی ’شیخ‘ سے شادی کرلی۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ نیلم منیر کی شادی پر بات کرتی دکھائی دیں۔

انہوں نے نیلم منیر کو رشتہ ازدواج میں بندھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے عروسی لباس اور میک اپ میں بہت اچھی لگ رہی تھیں۔

مشی خان نے کہا کہ نیلم منیر کی جانب سے شادی کیے جانے پر بہت سارے پاکستانی پریشان ہیں اور ان کی شادی کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ کہ رہے ہیں کہ نیلم منیر نے پیسے کی خاطر شادی کی اور انہوں ںے کسی ’شیخ‘ سے شادی کرلی۔

مشی خان نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں لڑکیوں کے رشتے پیسے والے گھر میں نہیں کیے جاتے؟ کیا یہاں رشتے کرنے سے پہلے لڑکے کا پیسے والا ہونا یا نہ ہونا نہیں دیکھا جاتا؟

ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی کسی پیسے والے شخص سے شادی کرتی ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟ اور کیوں نہ کوئی یہ چیزیں دیکھ کر شادی کرے۔

مشی خان کے مطابق لڑکی کا حق ہے کہ وہ پیسے یا دوسری چیزیں دیکھ کر شادی کرے اور خوش زندگی گزارنا ان کا بھی حق ہے۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان کے مطابق بہت ساے لوگ کہ رہے ہیں کہ نیلم منیر نے کسی ’شیخ‘ سے شادی کرلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لازمی نہیں ہے کہ کسی عرب ملک میں رہنے والا شخص اور وہاں کا لباس پہننے اور وہاں کی ثقافت کو برقرار رکھنے والا شخص بھی عرب ہی ہو۔

مشی خان نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کنجوسی چھوڑ کر نیلم منیر کو شادی کی مبارک باد پیش کریں۔

خیال رہے کہ نیلم منیر نے تین جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے بعد ازاں شوہر کے ہمراہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ریاست دبئی میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

نیلم منیر نے شوہر سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم انہوں نے جو شوہر کی تصاویر شیئر کی تھی، ان میں ان کے شوہر کو عرب لباس میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد چہ مگوئیاں ہوئیں کہ انہوں نے کسی عرب شخص سے شادی کی ہے۔

تاہم متعدد شوبز شخصیات سمیت دوسرے افراد نے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ نیلم منیر کی شادی پاکستانی نوجوان راشد سے ہوئی ہے جو دبئی میں ملازمت کرتے ہیں، تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے خود کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025