• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرنے کا حکومتی مطالبہ پورا کردے، علیمہ خان

شائع January 7, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے حکومت اور پی ٹی ئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2 دور میں پیشرفت ہوئی ہے، پوری قوم کی نظریں اس پیشرفت پر ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سےملاقات کی، بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان بھی موجود تھے، ملاقات ایک گھنٹے تک جیل کانفرنس روم میں جاری رہی، ملاقات میں زیر سماعت مقدمات، سابق وزیراعظم کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے ان سے کوئی بات نہیں کی، حکومت مذاکرات کےلیے سنجیدہ نہیں لگ رہی، اگر مذاکرات میں پیشرفت ہونی ہے تو انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ ہوتے تو مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کراتے، حکومت اور پی ٹی ئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2 دور میں پیشرفت ہوئی ہے، پوری قوم کی نظریں اس پیشرفت پر ہیں۔

علیمہ خان نے کہا اگر حکومت کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کریں تو کردیں، ہمارے کون سے اتنے بڑے مطالبات تھے، صرف 2 ہی مطالبات ہیں، ہمارے مطالبات ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں اور گرفتار تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو جیلوں سے رہا کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025