• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

شائع January 7, 2025
ڈرائیورز کو دھند کے دوران احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ڈرائیورز کو دھند کے دوران احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور عبدالحکیم موٹروے ایم تھری کو بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی بند کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈرائیورز کو کہا گیا ہے کہ دھند میں سفر کے دوران احتیاط کریں، فوگ لائٹس اور رفتار کے حوالے سے محتاط رہیں، دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دی جائے، دھند کے دوران سفر سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دھند کا مسئلہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے، گزشتہ مہینوں میں بھی فصلوں کی باقیات جلانے، صنعتی آلودگی کی وجہ سے صوبے میں شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی تھی، جب کہ شہریوں میں سانس سے متعلق امراض میں اضافہ رپورٹ کیا گیا تھا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے، حال ہی میں تمام صنعتوں کو ماحولیات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے بعد امید ہے آنے والے سالوں میں دھند یا اسموگ میں کمی آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025