وزیراعظم شہباز شریف 8 جنوری کو کراچی کا اہم دورہ کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف 8 جنوری بروز بدھ کراچی کا اہم دورہ کریں گے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز پاکستان اسٹاک ایکسچینج جائیں گے، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چئیرمین سمیت اہم وزرا بھی ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں فیڈریشن چیمبر، کراچی چیمبرسمیت بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
شہر قائد کے دورے کے دوران وزیر اعظم ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر فیس لیس سسٹم کا معائنہ بھی کریں گے۔