• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm

ایف بی آر عدالتی حکم پر نیب کیسز والے افسران کے خلاف متحرک، کیسز کی رپورٹ طلب

شائع January 6, 2025
— فائل فوٹو: ایف بی آر/ ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ایف بی آر/ ٹوئٹر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عدالتی حکم پر قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز والے افسران کے خلاف متحرک ہوئی اور ان تمام افسران کے خلاف نیب کیسز کی رپورٹ 10 جنوری تک طلب کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے پرعمل درآمد کے اقدامات کے تحت تمام چیف کمشنرز ، ڈی جیز ان لینڈ ریونیو ، چیف کلکٹرز اور ڈی جیز کسٹمز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں ایف بی آر نے افسران کے خلاف نیب کورٹس میں زیر التوا کیسز اور ایسے افسران جن کے خلاف کورٹس کے سزاؤں کے آرڈرز جاری ہو چکے ہیں، تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے افسران کے خلاف نیب کیسز کی رپورٹ 10جنوری تک طلب کرلی جب کہ تمام فیلڈز فارمشنرز کو عدالتی حکم کی تعمیل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025