• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm

ڈی سی کرم پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

شائع January 5, 2025
—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈی سی کرم صدی سے بگن آرہے تھے 25 کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ مقامی پولیس نے واقعے کی روزنامچہ رپورٹ تیار کرلی ہے، روزنامچہ رپورٹ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج کے لیے سی ٹی ڈی کو رسال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرسمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں 3 راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار شامل تھا۔

واضح رہے کہ بگن چار خیل کے علاقے میں 21 نومبر کو مسافروں کے قافلے پر فائرنگ میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اپر کرم، بگن اور پارا چنار میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، اس دوران فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کئی درجن افراد جاں بحق ہوئے۔

دو روز قبل ہی خیبر پختونخوا کی حکومت اور مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فریقین میں امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد آج صبح صوبائی حکومت نے 75 ٹرکوں میں امدادی سامان کرم کے لیے روانہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسی امدادی سامان کے قافلے کے لیے سڑکیں بحال کروانے گئے اور خود فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025