• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm

وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ

شائع January 5, 2025
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

وفاقی حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی سے متعلق عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں، ذیلی اداروں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر پابندی سے متعلق عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں، ذیلی اداروں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک پر پابندی کے اقدام پر عملدرآمد سختی سے کیا جائے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک مرتبہ استعمال ہونیوالے پلاسٹک کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی، پلاسٹک کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی کے حوالے ریگولیشنز پر سختی سے عملدرآمد کریں

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025