• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

شائع January 4, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں فروغ دین کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف کو اجلاس میں سمیڈا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا کے بورڈ کی تشکیل ہو چکی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے لیے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سمیڈا کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ایس ایم ایز شعبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو شامل کر دیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایس ایم ایز کو قرض کی فراہمی کے حوالے سے بینک فارمز کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایس ایم ایز شعبے کی ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید بہتر بنائے ہیں، ایس ایم ایز کے شعبوں کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں، علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں موجود ایس ایم ایز کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025