• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:42pm

اقوام متحدہ غزہ میں خونریزی روکنے کیلئے غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے، پاکستانی مندوب

شائع January 4, 2025
اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار
—فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار —فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریزی اور تباہی روکنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ ہونا چاہیے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے عالمگیر احترام کے دفاع اور اسے برقرار رکھنے کے لیے متحد ہو جائے۔

انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ محفوظ انسانی راہداریاں قائم کرے، تاکہ لوگوں کو زندگی بچانے والی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو سکے، اور غزہ کے تباہ شدہ صحت کے نظام کی تعمیر نو کی کوششوں کو ترجیح دی جاسکے۔

عاصم افتخار نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا، اور اس اقدام کو ایک اخلاقی ضرورت قرار دیا، جو دو ریاستی حل کی ناقابل واپسی کو یقینی بناسکے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر 16 ماہ سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 45 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہری شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، غزہ شہر کھنڈرات میں تبدیل کیا جاچکا ہے، اور شہر کے تمام ہسپتال بھی تباہ کیے جاچکے ہیں۔

اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اسرائیل سے بمباری روکنے کا مطالبہ کرتی آئی ہے، تاہم صہیونی حکومت مسلسل فلسطینیوں کو نشانہ بناتے ہوئے نسل کشی اور جنگی جرائم کا رتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ دو دن کے دوران غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 140 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

پاکستان مظلوم فلسطینی عوام کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہا ہے، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان بھر میں سیکڑوں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے پاکستانی عوام نے امداد کے معاملے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، ہزاروں ٹن خوراک اور امدادی اشیا فلسطین بھجوائی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025