• KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm
  • KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm

شہباز شریف، مشرف دور حکومت میں بھی وزیراعظم بننے کیلئے تیار تھے، محمود اچکزئی کا دعویٰ

شائع January 4, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے ایم اے پی) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دور حکومت میں موجودہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔

سینئر سیاست دان نے یہ دعویٰ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور حکومت میں موجودہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لیے کو تیار ہوگئے تھے لیکن اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے منع کرنے پر انہوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول کرنے کا ارادہ ترک کردیا تھا۔

دوسری جانب سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بزرگ سیاست دان محمود خان اچکزئی کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے

اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کا بیان حقیقت کے بر خلاف ہے، پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی خود گواہ ہیں کہ شہباز شریف نے ہر بار نواز شریف سے بے وفائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شہباز شریف نے تین بار وزارت عظمیٰ کی پیشکش ٹھکرائی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی منظر نامے میں شہباز شریف وہ واحد مثال ہیں جنہوں نے وزیراعظم کی کرسی پر بھائی کی وفاداری کو ترجیح دی۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025