• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:42pm

اداکارہ نرگس اور شوہر کے درمیان صلح ہوگئی

شائع January 3, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول ڈانسر و اسٹیج اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر احمد کے درمیان تشدد کیس میں صلح ہوگئی۔

روزنامہ ڈان کے مطابق اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر کی جانب سے لاہور کی مقامی عدالت میں صلح نامہ جمع کرایا گیا، جس کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے اختلافات ختم کردیے۔

اداکارہ نرگس کے وکیل نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں فریقین نے قریبی رشتے داروں اور خاندان کے بزرگ افراد کے کہنے پر صلح کی۔

عدالت میں صلح نامے کی کاپی جمع کرائے جانے کے بعد انسپکٹر بشیر نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی جانب سے عبوری ضمانت کی دائر کردہ درخواست کو واپس لینے کی منظوری دی جائے۔

عدالت نے انسپکٹر ماجد بشیر کی درخواست قبول کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے صلح نامے کو قبول کرلیا۔

دونوں کے درمیان صلح کی شرائط سامنے نہیں آسکیں، تاہم دونوں فریقین کے وکلا نے صلح ہوجانے کی تصدیق کی۔

اس سے قبل اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف بدترین جسمانی تشدد کا مقدمہ دائر کروایا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی تھیں لیکن انہوں نے قبل از گرفتاری ضمانت لے رکھی تھی۔

اداکارہ نرگس نے نومبر 2024 میں شوہر پر بدترین تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف لاہور کے علاقے ڈیفینس کے تھانے میں مقدمہ دائر کروایا تھا۔

بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ نرگس کے شوہر انسپکٹر بشیر کے دوسری خواتین سے ناجائز تعلقات تھے، جس پر دونوں میاں اور بیوی میں جھگڑا ہوا، شوہر نے اہلیہ کو خاموش رہنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا۔

شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کیے جانے کے بعد نرگس کی تشدد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025