26 نومبر کا احتجاج: 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی مسترد

شائع January 3, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے 13 مقدمات میں 250 ملزمان کو ضمانت منظور اور 150 کی ضمانت مسترد کردی، جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

عدالت نے ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

ادھر، ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، عمر ایوب کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025