قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی گلوکاری کے چرچے
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کرکٹ کے بعد گلوکاری میں اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بھائی کی شادی پر گانا کر گلوکاری کے جوہر دکھائے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا یہ انداز دیکھ کر دوستوں اور رشتہ داروں نے خوب سراہا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی محمد حسنین کی گلوکاری کی تعریف کی گئی۔
خیال رہے کہ محمد حسنین پہلے بھی گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اس سے قبل وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے ساتھی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
محمد حسنین کو چار سال قبل ایک ویڈیو میں اعظم خان کے ساتھ گنگناتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ان کی اس ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر ایک لاکھ 18 لوگوں نے دیکھا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں کی گلوگاری کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔