• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

مونٹی نیگرو: ریسٹورنٹ میں بحث چھڑنے پر مسلح شخص کی فائرنگ، بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

شائع January 2, 2025
مونٹی نیگرو میں ہوٹل کے باہر پولیس اہلکار موجود ہیں
—فوٹو: رائٹرز
مونٹی نیگرو میں ہوٹل کے باہر پولیس اہلکار موجود ہیں —فوٹو: رائٹرز

یورپی ملک مونٹی نیگرو کے ریسٹورنٹ میں مہمانوں کے درمیان بحث چھڑنے کے بعد مسلح شخص نے 2 بچوں سمیت 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مونٹی نیگرو کے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز نئے سال کے پہلے دن سیتینجے کے علاقے میں پیش آیا، جب ایک ریسٹورنٹ کے اندر مہمانوں کے درمیان زبانی بحث کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ حملہ آور نے خود کو بھی ہلاک کر لیا تھا۔

مونٹی نیگرو کی حکومت نے جمعرات سے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم میلوجکو اسپاجک نے کہا ہے کہ فائرنگ نے ہمارے ملک کو ’سیاہ رنگ‘ میں ڈھانپ دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 30 منٹ پر اس وقت شروع ہوا، جب 45 سالہ الیگزینڈر مارٹینووچ نامی شخص نے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی۔

مونٹی نیگرو کے پولیس کمانڈر کے مطابق مسلح شخص نے اپنے ہی خاندان کے افراد، ریسٹورنٹ کے مالک اور 2 بچوں کو بھی ہلاک کیا، اس کے بعد دیگر مقامات پر مزید لوگوں پر فائرنگ کی اور بعد ازاں پولیس کے پہنچنے پر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ ڈینیلو سرانووک نے اس واقعے کو ’خراب باہمی تعلقات کا نتیجہ‘ قرار دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ شروع ہونے سے قبل مشتبہ شخص شراب پی رہا تھا۔

فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025