• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

بیرون ممالک سے بےدخل پاکستانیوں کےخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف

شائع January 2, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بیرون ممالک سے بےدخل پاکستانیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سال 2021 اور 2022 کے دوران ایران نے مجموعی طور پر 25 ہزار 113 پاکستانیوں کو بےدخل کیا، تاہم ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کے خلاف ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہ کی۔

ڈان نیوز کو موصول دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ ان افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بےدخل ہونے والی کئی پاکستانی یورپ جانے کے لیے دوبارہ ایران پہنچ گئے۔

دستاویز کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو دوسری بار بھی ڈی پورٹ کیا گیا مگر ان افراد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ کشتیاں ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں میں بھی زیادہ تعداد ان ہی بےدخل ہونے والوں کی ہی تھی، البتہ کشتی ڈوبنے کے متعدد واقعات کے بعد ایف آئی نے بےدخل ہونے والوں کے خلاف کمر کس لی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ایران سے ڈی پورٹ کیے گئے 25 ہزار 113 شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے بلوچستان نے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے، دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی۔

یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے بتایا تھا کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں۔

حادثے کے چند روز بعد یونانی حکام نے لاپتا افراد کو مردہ قرار دیتے ہوئے ان کی تلاش اور ریسکیو کے لیے جاری آپریشن روک دیا تھا، جس کے بعد سانحے میں مرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025