• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

ایک سگریٹ پینے سے مرد کی زندگی 20، خاتون کی 22 منٹ کم ہونے کا انکشاف

شائع January 1, 2025
— فوٹو: شٹر اسٹاک
— فوٹو: شٹر اسٹاک

برطانیہ میں کی جانے والی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ محض ایک سگریٹ پینے سے بھی انسان کی زندگی کم سے کم 20 منٹ کم ہوسکتی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سگریٹ پینےسے مرد اور خواتین کی زندگی میں مختلف فرق پڑ سکتا ہے اور خواتین کی زندگی مرد حضرات کے مقابلے زیادہ کم ہو سکتی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میں ماہرین نے سگریٹ نوشی کے انسان کی مجموعی زندگی پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے تحقیق کی۔

ماہرین نے فوت ہونے والے مرد حضرات کے ڈیٹا کا جائزہ بھی لیا، جن کے مرنے کا ایک سبب سگریٹ نوشی بھی تھا۔

اسی طرح ماہرین نے سگریٹ نوشی کرنے والی لاکھوں خواتین کے ڈیٹا کو بھی دیکھا اور پھر تمام رضاکاروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتائج نکالے۔

ماہرین نے بتایا کہ سگریٹ نوشی ہر حال میں نقصان دہ ہے، تاہم بعض وجوہات اور حالات پر اس کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ محض ایک سگریٹ پینے سے مرد حضرات کی زندگی 20 جب کہ خواتین کی زندگی 22 منٹ تک کم ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ محض ایک پیکٹ سگریٹ پینے سے انسان کی مجموعی زندگی میں سے 7 گھنٹے کم ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھاکہ طویل عرصے تک سگریٹ نوشی کرنے والے انسان مجموعی طور پر سگریٹ نوشی نہ کرنے والے انسانوں کے مقابلے میں 10 سال کم زندگی پاتے ہیں۔

ماہرین نے ڈیٹا سے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر سگریٹ نوشی کی عادت کو چھوڑ کر فوری طور پر صحت مند طرز زندگی اپنایا جائے تو ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کے عادی افراد اگر 30 سال کی عمر سے قبل ہی سگریٹ نوشی بند کریں تو وہ مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں اور ان کی مجموعی زندگی ان افراد جتنے ہی ہو سکتی ہے جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے، تاہم زائد العمری میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کے زیادہ فوائد حاصل ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025