• KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کردی

شائع January 1, 2025
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کو 15 جنوری تک کی مہلت دے دی، مذکورہ تاریخ تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروائی تو 16 جنوری سے رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں 23 سینیٹر اور قومی اسمبلی کے 116 اراکین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی اراکین میں مولانا فضل الرحمٰن، عطا تارڑ، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، خورشید شاہ، فاروق ستار، نبیل گبول نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق امیر مقام، سردار یوسف، مبارک زیب، انجم عقیل خان، شیخ آفتاب، شہرام ترکئی نے گوشوارے نہیں جمع کرائے۔

اس کے علاوہ بیرسٹر عقیل، دانیال چوہدری، علیم خان، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، علی موسیٰ گیلانی، علی قادر گیلانی، تہمینہ دولتانہ اعجاز الحق بھی گوشوارے نہ جمع کروانے والوں میں شامل ہیں۔

سینیٹ اراکین میں یوسف رضا گیلانی، رانا محمود الحسن، فاروق نائک، حامد خان، سیف اللہ نیازی، ایمل ولی، انوار الحق کاکڑ بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 91، بلوچستان اسمبلی کے 25 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پچھلے سال دسمبر کے آغاز میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ اہلخانہ اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے بھی پابند ہیں، 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا مزیدکہنا تھا کہ گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت کی کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025