• KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

نئے سال کا تحفہ، این ایچ اے نے مختلف موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

شائع December 31, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک کے مختلف موٹر ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےٹول ٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئے ٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔

این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 460 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا۔

لاہور سےعبدالحکیم جانے والی ایم تھری موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔

پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا۔

سکھر سے ملتان جانے والی ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 1050 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردیا گیا۔

ڈی آئی خان سےہکلہ موٹر وے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا، این ایچ اے کے مطابق نئےٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 7 ماہ میں تیسری دفعہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد 7 ماہ میں ٹول ٹیکس کی شرح دوگنا سے بڑھ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025