• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

وزیراعلیٰ سندھ نے سجاول میں 2 غیرملکی سیاحوں سے ’موبائل چھیننے‘ کا نوٹس لے لیا

شائع December 30, 2024
— فوٹو: امتیاز علی
— فوٹو: امتیاز علی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ضلع سجاول کی حدود میں 2 غیر ملکی سیاحوں سے موبائل چھیننے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سجاول پولیس فوری سیاحوں کے ساتھ رابطہ میں آئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو اپنی فیملیز کے ساتھ رابطے کے لیے عارضی طور پر موبائل فون دیئے جائیں، سیاح ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سجاول کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو بھیجی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت تک پہنچ گئے ہیں۔

ایس ایس پی سجاول کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات کی ہے، دونوں سیاحوں سے صرف موبائل فون چھینے گئے ہیں، نقد رقم یا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ایس ایس پی سجاول کے مطابق 8 مشکوک افراد گرفتار کیے ہیں اور تفتیش جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلد موبائل لوٹنے والوں کو گرفتار کر کے سی ایم سیکریٹریٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔

ایس ایس پی سجاول نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے موبائل لوٹنے والوں تک جلد رسائی ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دن دیہاڑے سجاول-بدین بائی پاس پر ڈاکوؤں نے پولینڈ کے سائیکلسٹ جوڑے کو لوٹ لیا تھا، جو دنیا کی سیر پر نکلے ہوئے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کواچک جکوؤ ٹماس اور ان کی اہلیہ سکینٹمبرلو مے الزبتھ بائی پاس پر سائیکل پر سوار تھے، جب انہیں تین ڈاکوؤں نے روکا اور ان سے آئی فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

متاثرین کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا تھا، مختلف ذرائع سے حقائق اکٹھے کرنے والے مقامی رپورٹرز نے بتایا تھا کہ ڈاکوؤں نے جوڑے نے تقریباً 72 ہزار روپے نقد رقم اور ان کے تھیلے بھی لے اڑے تھے۔

ضلعی پولیس انٹیلی جنس برانچ کے انچارج انسپکٹر عبدالحق باران نے الزام متاثرہ جوڑے پر ڈالتے ہوئے دلیل دی تھی کہ انہوں نے ’متعلقہ حکام‘ کو اپنی ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی اطلاع نہیں دی۔

انسپکٹر عبدالحق نے بتایا تھا کہ سیاحوں کو ٹھٹھہ سے کسی اور منزل کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ضلع میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو مطلع کرنا تھا، اگر ہمیں ایسی معلومات فراہم کی جاتیں تو ہم ان کی حفاظت کو یقینی بناتے۔

یہ جوڑا سائیکل پر 10 ممالک فرانس، اٹلی، بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، روس، ترکیہ، عراق اور ایران کے بعد اب بھارت کا دورہ کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025