• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

سال 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارتی شخصیات

سال 2024 میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے چرچے رہے۔
شائع December 30, 2024

سال 2024 میں اگرچہ بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے چرچے رہے، جس میں تقریبا بولی وڈ کے اے لسٹر اداکاروں نے پرفارمنس بھی کی۔

تاہم سال 2024 میں متعدد بھارتی شوبز، فیشن اور موسیقی سے وابستہ شخصیات بھی رشتہ ازدواج میں بندھیں۔

درج ذیل چند بھارت کی وہ معروف شخصیات ہیں، جن کی شادیوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

ار ا خان

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ارا خان نے سال 2024 کے آغاز میں ہی اپنے دیرینہ ہندو دوست سے شادی کی۔

رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی

بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ اور اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی فروری 2024 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

کرتی کھربندا اور پلکت سمرن

اداکارہ کرتی کھربندا اور پلکت سمرن نے سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں مارچ 2024 میں شادی کی تھی۔

تاپسی پنو

بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کی جانب سے خفیہ طور پر مارچ کے اختتام پر شادی کیے جانے کے بعد اپریل 2024 میں ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

تاپسی پنو نے 23 مارچ کو ڈینمارک کے بیڈمنٹن کے سابق کھلاڑی میتھیاس بیو سے شادی کی تھی۔

اننت امبانی

کئی ماہ تک تقریبات جاری رہنے کے بعد دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بھارتی صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے شادی جولائی 2024 میں ہوئی تھی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر احمد

معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے پرانے دوست اور ساتھی اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ جون 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔

ادیتی راؤ

بولی وڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے خاموشی سے شادی کرنے کے تقریبا 6 ماہ بعد ستمبر 2024 میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے مارچ میں شادی کی تھی۔

ناگا چیتانیا اور سوبیتا دھولیپلا

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ناگا چیتانیا اور اداکارہ سوبیتا دھولیپلا نے اکتوبر 2024 میں شادی کی تھی۔

عالیہ کشیپ

فلم ساز انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ نے بھی سال 2024 کے اختتامی مہینے دسمبر میں شادی کی تھی۔