• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

اگلے5 برس کیلئے قومی معیشت کی بہتری کا منصوبہ کل شروع کیا جائے گا، احسن اقبال

شائع December 30, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے لیے قومی معیشت کی بہتری کا منصوبہ کل شروع کیا جائے گا۔

رپڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 47ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے افسروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ منصوبہ کئی نکات پر مبنی ہے جنہیں ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو برآمدی معیشت کے فروغ کے لیے اپنے تمام مسائل پر توجہ دینی چاہیے اور آٹومیشن، نینوٹیکنالوجی اور خصوصی ٹیکنالوجی جیسے ای کامرس پر توجہ دینی چاہئے۔

احسن اقبال نے سول ملازمین پر زور دیا کہ وہ ملک کے عوامی مسائل کے بہتر طریقے سے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

2022 میں ایک بریفنگ کے دوران احسن اقبال نے معیشت کی بحالی کے لیے سابقہ حکومت کا 4 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا جس میں برآمدات میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ کرنا اور خسارے میں چلنے والی ریاستی ملکیت صنعتوں سے نمٹنا شامل تھا۔

رواں برس اپریل کے آوائل میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو دگنا کرنے کے لیے 5 سالہ جامع حکمت عملی بنانے اور باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

انہوں نے وزارت تجارت سے کہا تھا کہ وہ کامیاب تاجروں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے برآمدات میں اضافے لیے حکمت عملی وضع کرے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025