کراچی: نئے سال کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

شائع December 29, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کمشنر کراچی نے شہر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جو 31 دسمبر تا یکم جنوری 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔

کراچی میں نئے سال کے موقع شہریوں کو ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ماضی متعدد افراد زخمی ہو چکے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی پر پابندی ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہو گا۔

گزشتہ برس اس وقت کے کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے بھی دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، فائرکریکر چلانے پر پابندی عائد رہے گی کجب کہ گزشتہ برس سال کی آمد کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے باعث 37 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت 36 شہری زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے جناح، سول اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث شہر بھر سے مجموعی طور پر 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے کہا تھا کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025