مانسہرہ: سیلفی کے شوق میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں کڑمنگ ٹنل کے قریب سیلفی لیتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حادثہ کڑمنگ ٹنل کے قریب پیش آیا، جب 2 نوجوان سیلفی بناتے ہوئے کھائی میں جا گرے۔
حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے چار دوست سیلفی لے رہے تھے جن میں سے 2 پھسل کر کھائی میں گر گئے۔