• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

فرانس میں کرسمس والے دن ڈرائیور نے چلتی ٹرین سے کود کر خودکشی کرلی

شائع December 26, 2024
پیرس میں فرانس کی قومی ریل کمپنی ایس این سی ایف کا لوگو دکھائی دے رہا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
پیرس میں فرانس کی قومی ریل کمپنی ایس این سی ایف کا لوگو دکھائی دے رہا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

فرانس میں کرسمس والے دن ٹرین ڈرائیور نے چلتی ٹرین سے کود کر خودکشی کرلی، جس کے بعد متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار جبکہ ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی قومی ریلوے کمپنی ایس این سی ایف نے کہا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کی جانب سے ملازمت کے دوران خودکشی کی وجہ سے ریل ٹریفک کی آمد و رفت میں بڑے پیمانے پر تاخیر ہوئی ہے۔

پیرس اور جنوب مشرقی فرانس کے درمیان ٹرین سروس میں تاخیر کی وجہ سے تقریباً 3 ہزار ٹرین مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر خودکشی کے بعد تقریباً 10 تیز رفتار (ٹی جی وی) ٹرینیں 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔

پیرس کے جنوب مشرق میں واقع میلون میں استغاثہ کے دفتر کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دی، اس کی لاش بعد میں پٹریوں کے قریب ملی۔

پراسیکیوٹر آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول سنبھالنے والے ڈرائیور کے بغیر ٹرین کا ’خودکار ہنگامی سسٹم‘ فعال ہو گیا، جس کی وجہ سے ٹرین رک گئی۔

ڈرائیور کے موت کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں، ایس این سی ایف نے ڈرائیور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے چلتی ٹرین سے کود کر اپنی جان دے دی۔

ایس این سی ایف نے مزید کہا کہ ٹرین میں مسافروں کی حفاظت یا نیٹ ورک میں کہیں اور خدمات کو کوئی خطرہ نہیں تھا، اب ٹرینوں کی آمدورفت بتدریج بحال ہو رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024