• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

سائرہ یوسف کی چوری کرنے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

شائع December 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سے اسٹور سے چیزیں چرانے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی جو کہ دراصل ایک اشتہار کی ویڈیو تھی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے سائرہ یوسف کی ایک اسٹور سے چیزیں چرانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سائرہ یوسف کو ایک اسٹور میں داخل ہونے کے بعد وہاں سے کچھ چیزیں چراکر اپنے بیگ میں ڈالتے دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو بظاہر خفیہ کیمروں کی ویڈیو تھی جو کہ انتہائی صاف تھیں، جس پر شائقین نے پہلے ہی شک کا اظہار کیا تھا کہ ممکنہ طور مذکورہ ویڈیو کسی اشتہار کی ہوگی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کے بہت زیادہ واضح ہونے کی وجہ سے شائقین کو شک تھا کہ ممکنہ طور پر ویڈیو کشی تشہیری پروگرام کا حصہ ہوگی لیکن اداکارہ نے چند دن تک خاموشی اختیار کیے رکھی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی خیال تھا کہ ممکنہ طور پر وائرل ہونے والی ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی.

لیکن اب سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر چوری کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت بیان کرنے کے لیے ایک اور ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ چوری کی ویڈیو تشہیری مہم کا حصہ تھی۔

اداکارہ کی جانب سے مذکورہ چوری کی ویڈیو چاکلیٹ کی تشہیری مہم کا حصہ تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024