• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی نے مزید 6 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرلی

شائع December 24, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کے اسٹارٹ اپس ’ایکس اے آئی‘ (مصنوعی ذہانت کی کمپنی) کو مزید 6 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل ہوئی ہے، جبکہ اسے مصنوعی ذہانت کی منڈی میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی اہم پروڈکٹ ’گروک چیٹ بوٹ‘ ہے، جسے امریکا کی وینچر کیپٹل کمپنیوں، چیپ بنانے والے ’این ویڈیا‘ اور ’اے ایم ڈی‘ کی حمایت حاصل ہے جبکہ اس کمپنی میں سعودی عرب، قطر و دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ایلون مسک متعدد بار خبردار کرچکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے انسانیت کو خطرات لاحق ہیں، لیکن وہ اس شعبے میں خطیر سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہیں جبکہ ان کی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ نے مئی میں 6 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی تھی۔

کمپنی تقریباً 50 ارب ڈالر تخمینے کے ساتھ دنیا کا سب سے قیمتی اسٹاٹ اپ ہے، حالانکہ 157 ارب روپے کی ’اوپن اے آئی‘ کے مقابلے میں اب بھی بہت پیچھے ہے۔

بُلند و بالا تخمینوں کے باوجود ناقدین نے نشاندہی کی ہے کہ اے آئی کمپنیوں ان کے پاس اب بھی منافع کے لیے کوئی واضح راستہ نہیں ہے۔

پیر کو فنڈنگ ​​کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی ’ایکس اے آئی‘ نے کہا کہ فنڈنگ کا استعمال کرکے نئی سروسز متعارف کرائیں گے، جسے اربوں لوگ استعمال کریں گے۔

مزید کہنا تھا کہ یہ کمپنی کے مشن کو کائنات کی حقیقی نوعیت کو سمجھنے کے قابل بنانے والی مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور ترقی کو بھی تیز کرے گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024