• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

بلیک لائولی نے پروڈیوسرز کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ کردیا

شائع December 24, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

مقبول اور اے لسٹر ہولی وڈ اداکاراؤں میں شامل ہونے والی اداکارہ بلیک لائولی نے اداکار و ہدایت کار و پروڈیوسر جسٹن بیلڈونی اور جیمی ہیتھ پر فلم کی شوٹنگ کےدوران جنسی طور پر ہراساں کرنے، فحش اور نامناسب گفتگو کرنے اور شوٹنگ کے دوران نامناسب اضافی مناظر شوٹ کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا۔

شوبز میگزین ورائٹی کےمطابق بلیک لائولی نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’اٹ اینڈس ود اس‘ کے ساتھی اداکار و ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا۔

اداکارہ نے اپنے مقدمے میں فلم کے شریک پروڈیوسر جیمی ہیتھ کو بھی نامزد کرتے ہوئے ان پر بھی جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں جب کہ اداکارہ نے اپنے مقدمے میں معروف فلم ڈسٹری بیوٹر کمپنی ’سونی پکچرز‘ کا بھی ذکر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ جسٹن بیلڈونی اور جیمی ہیتھ شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ فحش اور جنسی گفتگو کرتے رہے، وہ ان سے بات چیت کے دوران اپنی جنسی لت پر باتیں کرنے کے علاوہ اپنے افیئرز کے بھی قصے انہیں سناتے رہتے۔

اداکارہ کے مطابق جسٹن بیلڈونی نے اداکارہ کی ٹرینر سے اداکارہ کی جسامت اور وزن سے متعلق بھی نامناسب گفتگو کی جب کہ ان کی ٹرینر پر دباؤ بھی ڈالا کہ وہ اداکارہ کے مذہبی رجحانات سے متعلق بھی انہیں معلومات فراہم کریں۔

بلیک لائولی نے اپنے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک بار پروڈیوس جیمی ہیتھ اور جسٹن بیلڈونی ان کی اجازت اور انہیں آگاہ کیے بغیر ان کے میک اپ روم میں داخل ہوئے، جہاں وہ اپنی نوزائیدہ بچی کو ’بریسٹ فیڈ‘ کر رہی تھیں۔

اداکارہ نے مقدمے میں لکھا ہے کہ جب ان سے فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا، اس وقت ہی انہوں نے اسکرپٹ میں لکھے گئے رومانوی اور فحش مناظر کے علاوہ دوسرے مناظر شوٹ نہ کروانے سے متعلق واضح کیا تھا اور فلم ڈسٹری بیوٹر کمپنی ’سونی پکچرز‘ کے عہدیداروں نے ان سے اتفاق بھی کیا تھا لیکن بعد میں شوٹنگ کے دوران مذکورہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے اپنے مقدمے میں لکھا ہے کہ وہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ ہر کام کرنے والی خاتون کے تحفظ کے لیے مقدمہ لڑ رہی ہیں، تاکہ ہر خاتون کےلیے کام کی جگہ پرسکون اور محفوظ بنے اور انہیں امید ہےکہ ان کے مقدمے کے بعد باقی خواتین بھی کام کی جگہ پر نامناسب رویے کے خلاف سامنے آئیں گی۔

بلیک لائولی نے جسٹن بیلڈونی کی ہدایت کاری میں بننے والی جس فلم ’اٹ اینڈس ود اس‘ میں کام کیا، اسے اگست 2024 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم کی کہانی گھریلو تشدد کے گرد گھومتی ہے، جس میں شوہر کو ایک طرف بیوی کے ساتھ پیار کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں اسے اہلیہ پر بدترین تشدد کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم میں متعدد رومانوی اور جنسی مناظر اور جنسی تشدد کے عکس بھی شامل ہیں، تاہم اداکارہ کی جانب سے شوٹنگ کے دوران جنسی تشدد کرنے کے الزامات نہیں لگائے گئے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024