• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر

شائع December 24, 2024
انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلینز کے کیسز کی اجازت دینے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا — فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلینز کے کیسز کی اجازت دینے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں عمران خان اور پارٹی قیادت کی رہائی سمیت تین نکات رکھے ہیں، معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کے سامنے 3 نکات رکھے ہیں کہ ملک میں غیرقانونی اقدامات بند کیے جائیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے جیل میں روا سلوک کا خاتمہ کیا جائے اور عمران خان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رہائی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کوئی رعایت مانگ رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے غیر قانونی طور پر انتقام کی بنیاد پر یہ کیسز بنائے ہیں، اس لیے جو قانون کہتا ہے اس کے مطابق کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات میں اپنا موقف رکھا ہے، ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، لیکن جو بھی صورتحال ہے ہمیں اس کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلینز کے کیسز کی اجازت دینے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے بھی ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024