• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مالی سال 24-2023 میں ٹیلی کام کمپنیوں کو 177 لائسنس جاری کیے، پی ٹی اے

شائع December 23, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سال 24-2023 میں متعدد ٹیلی کام کمپنیوں کو 177 لائسنس جاری کیے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کی رپورٹ میں سامنے آگئی ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سال 24-2023 میں 177 ٹیلی کام لائسنس جاری کیے۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں فکسڈ لوکل لوپ کو 60 لائسنس جاری کیے گئے ہیں،کلاس ویلیو ایڈ سروسز کے 36، وائرلیس ایچ ایف، وی ایچ ایف، یو ایچ ایف کے 31 لائسنس جاری ہوئے ہیں جبکہ ایمیچور کے 39، لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل کے 3 لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایرو ناٹیکل موبائل اسٹیشن کے 6، ایل پی ڈبلیو اے این کے 2 لائسنس شامل ہیں، تمام اقسام کے مجموعی طور پر 2 ہزار 140 لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ سب میرین کیبلز کے 7 لائسنس جاری کیے گئے ہیں، سب میرین کیبلز کے چار مزید لائسنس اجرا کے مراحل میں ہیں۔

دوسری جانب، پی ٹی اے نے لائسنس کے اجرا کا نظام آن لائن کر دیا ہے، دور دراز علاقوں سے لائسنس کے لیے درخواست دینے والے آن لائن نظام سے مستفید ہوسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024