• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm

کراچی: بھینس کالونی موڑ پر وین میں آتشزدگی، 10 مسافر جھلس کر زخمی

شائع December 23, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں بھینس کالونی موڑ پر ہائی ایس وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025