• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

شائع December 22, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

رانا احسان کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے انہیں پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کیا اور کہا کہ سیاسی کارکنان پیپلز پارٹی میں شامل ہوتے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کراچی میں مضبوط ہو رہی ہے جہاں مقابلہ سخت ہوتا تھا وہاں اب الیکشن جیتنا آسان ہو جائے گا۔

سعید غنی نے کہا جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی جوانوں کو شہید کیا، ہم شہدا کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، ان جوانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کل احتجاج کیا، پورا ٹریفک کا نظام برباد کیا، پرامن احتجاج کرنا چاہیے تھا لیکن احتجاج سےشہریوں کو تکلیف پہنچی ہے، جماعت اسلامی احتجاج کی کال دیتی ہے اور شہر کی اہم شاہراہیں بند کردیتی ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ مانتے ہیں کہ شہر قائد میں پانی کا مسئلہ ہے، کراچی شہر کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن ٹوٹ گئی، اس لائن کی مرمت میں وقت زیادہ لگ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے درخواست ہے شہریوں کے مسائل کے لیے بات کریں تو شہریوں کے لیے مزید مسائل پیدا کرنے کا سبب نہ بنیں۔

سعید غنی نے واضح کیا کہ ملک میں پانی کی تقسیم کا آئینی اور قانونی طریقہ کار موجود ہے ، صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم میں صدر پاکستان کا کوئی کردار نہیں، ملک میں پانی کی تقسیم کے لیے ارسا اور سی آئی سی کا پلیٹ فارم موجود ہے، زراعت کے متاثر ہونے سے سندھ نہیں پورا پاکستان متاثر ہوگا، جو علاقے پہلے سے آباد ہیں انہیں غیر آباد کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس شہر نے وہ دور بھی دیکھا ہے جب ایم کیو ایم غنڈہ گردی کرتی تھی، بوری بند لاشوں کا دور ختم ہوا اور سیاست کے لیے اسپیس ملا اور ہم نے اپنی جگہ بنائی۔

اس موقع پر وقار مہدی نے کہا رانا احسان پرانے سیاسی کارکن ہیں، آج رانا احسان نے پیپلز پارٹی کو جوائن کیا ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، پچھلے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے شہریوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا، پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی سترہویں برسی گڑھی خدا بخش میں ہے۔

اس موقع پر رانا احسان کا کہنا تھا کہ وہ کثیر تعداد میں لوگوں کو پی پی میں شمولیت کروائیں گے، اس شہر کی مقبول جماعت پیپلز پارٹی ہے، پیپلز پارٹی کارکنان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوتی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024