متضاد بیانات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی نیت میں شک نظر آتا ہے، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ابھی تک کسی سطح پر رابطہ نہیں کیا، مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات کی وجہ سے پارٹی کے رہنماؤں کی نیت میں شک نظر آتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کےحالات خراب تھے اور وہاں کی صوبائی حکومت وفاق پر حملے کرنے میں مصروف تھی۔
وزیر دفاع نے شکوہ کیا کہ کسی نے کرم کے حالات پر توجہ نہیں دی، زمین کے ایک ٹکڑے کا جھگڑا تھا جو بعد میں فرقہ وارانہ صورت اختیار کرگیا
ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی مسئلہ ہے، اس میں سیاست کو شامل نہیں ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسمبلی ملک کا سب سے زیادہ معتبر ادارہ ہے، اس کے فلور کو پی ٹی آئی مسئلہ کے حل کے لیے استعمال کرے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک کسی سطح پر اپروچ نہیں کیا، متضاد بیانات کی وجہ سے ان کی نیت پر شک نظر آتا ہے۔