• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کل کی میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیا جائےگا، شیخ وقاص اکرم

شائع December 22, 2024 اپ ڈیٹ December 22, 2024 04:20pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل حکومت اور اپوزیشن کی ملاقات ہوگی جس میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا، کل کی ملاقات کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملاقات میں کچھ ہم اپنی سنائیں گے کچھ انکی سنیں گے، ملاقات کے تمام نکات عمران خان سے ڈسکس کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کل کی میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیاجائےگا، سول نافرمانی تحریک کے بارے میں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے شکر گزار ہیں تاہم حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم درخواست گزار نہیں ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ اسپیکر ایاز صادق نے کل صبح ساڑھے 11 بجے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیموں کو اپنے دفتر میں مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی سے راجا پرویز اشرف، نویدقمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی، استحکام پاکستان پارٹی سے علیم خان، مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک اور بلوچستان عوامی پارٹی سے سردار خالد مگسی شامل ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024