• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم

شائع 22 دسمبر 2024 12:38pm
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے شکر گزار ہیں تاہم حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم درخواست گزار نہیں ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ اگر اتوار تک 2 جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو سول نافرمانی تحریک کے پہلے مرحلے ’ترسیلات زر کے بائیکاٹ‘ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ’میں نے حکومت سے 2 مطالبات، انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

18 دسمبر کو عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تحریک کے خدوخال اور ٹائم لائن کا فیصلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔

بعد ازاں، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی تھی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024