• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی ایئرپورٹ پر گداگری میں ملوث سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار

شائع 22 دسمبر 2024 10:49am
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت الہاندو پنور کے نام سے ہوئی ہے، مسافر فلائٹ نمبر ایکس وائی سکس تھری ایٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر سال 2019 میں عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گیا تھا، گداگری میں ملوث ہونے پر مسافر کا نام بلیک لسٹ کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ مسافر الہاندو پنور سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہا ہے، سعودی حکام نے گداگری میں ملوث ہونے پر ملزم کو گرفتار کرکے جون 2023 میں پاکستان ڈی پورٹ کیا تھا ۔

ترجمان نے کہا کہ دوران تفتیش مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے 2 لاکھ 40 ہزار روپے کے عوض ویزہ اور ٹکٹ کا انتظام عبدالشکور نامی ایجنٹ سے کروایا تھا جب کہ ایجنٹ نے مسافر کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد بھیک مانگنے کا مشورہ دیا تھا۔

ترجمان ایف آئی نے مزید کہا کہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 3 روز قبل امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024