• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یمن کے حوثی باغیوں کا تل ابیب کے پارک پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی

شائع December 21, 2024
یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی اہلکار تل ابیب کے پارک میں موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی
یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی اہلکار تل ابیب کے پارک میں موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل جنوبی تل ابیب کے عوامی پارک میں گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمن سے داغے گئے ایک میزائل نے رات گئے اسرائیلی شہر تل ابیب کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے۔

یمن کے حوثی باغیوں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ’فلسطین ٹو‘ نامی ہائپرسونک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

تل ابیب کے طبی حکام نے بتایا کہ میزائل حملے کے بعد 16 افراد معمولی زخمی ہوئے، جن میں ایک 3 سالہ بچی بھی شامل ہے، جب کہ 14 افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرتے ہوئے چوٹیں لگی ہیں، میزائل حملے سے متاثرہ پارک کی فوٹیج میں ایک گڑھا دیکھا گیا ہے۔

میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں صبح 3 بج کر 44 منٹ پر سائرن بجنے لگے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد اپنے بستروں سے پناہ گاہوں کی طرف بھاگے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ سری نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ میزائل نے اپنے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا، دفاعی اور انٹرسیپشن سسٹم اسے روکنے میں ناکام رہا۔

یحییٰ سری نے کہا کہ ’یہ حملہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے قتل عام اور ہمارے ملک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024