• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm

شہباز شریف ڈی 8 سمٹ میں شرکت کیلئے مصر کا دورہ کریں گے

شائع December 16, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیراعظم شہباز شریف 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی 8) کے سمٹ میں شرکت کے لیے 18 سے 20 دسمبر تک مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

تنظیم کی ویب سائٹ کے مطابق ڈی 8 اقتصادی تعاون کی تنظیم ہے، اس کے ممبر ممالک میں پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نائجیریا، انڈونیشیا، ایران اور ترکیہ شامل ہیں،

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر مصر جائیں گے جبکہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 18 دسمبر 2024 کو ڈی 8 کونسل آف منسٹرز کے 21ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ 11ویں ڈی-8 سمٹ کی تھیم ’نوجوانوں پر سرمایہ کاری اور ایس ایم ایز (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں) کی معاونت: کل کی معیشت کی تشکیل‘ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈی-8 کے نظریات کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار بھی کریں گے، اس کے علاوہ باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت اور زراعت، خوراک کی حفاظت اور سیاحت میں تعاون کے فروغ پر بھی زور دیں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر ڈی-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت متوقع ہے، جس میں مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے اور امن کا مطالبہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2024
کارٹون : 16 دسمبر 2024