• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm

عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز ذاکر حسین امریکا میں انتقال کرگئے

شائع December 15, 2024 اپ ڈیٹ December 16, 2024
فوٹو:
فوٹو:

عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین امریکا میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سنگین بیماریوں کے باعث ہسپتال میں زیر علاج عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ ساز ذاکر حسین 73 سال کی عمر میں امریکی شہر سان فرانسسکو میں انتقال کرگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق طبلہ نواز کے دوست اور ساتھی موسیقار راکیش چورسیا نے تصدیق کی کہ ذاکر حسین کو دل کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کی منیجر نرملا بچانی نے کہا کہ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار کو بلڈ پریشر کا عارضہ تھا، دی ہندو نے ان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے دل کی بیماری کے باعث سان فرانسسکو کے ایک ہسپتال میں داخل تھے۔

اس سے قبل آج بھارتی صحافی پرویز عالم نے ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر اپنے ایکس اکاؤٹ پر شیئر کی تھی۔

ذاکر حسین کو اب تک کے سب سے بہترین طبلہ سازوں میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے فروری میں بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس، بیسٹ کنٹیمپریری انسٹرومینٹل البم، اور بیسٹ گلوبل میوزک البم کیٹیگریز میں 3 گریمی ایوارڈز جیتے تھے، اس سے قبل انہوں نے2009 میں کنٹیمپریری ورلڈ میوزک البم کا اپنا پہلا گریمی ایوارڈ جیتا تھا۔

ذاکر حسین کو 1988 میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا، 2002 میں انہیں پدما بھوشن اور 2023 میں انہیں دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدما وی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اعزاز غیر معمولی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ انٹونیا منیکولا جو کلاسیکل رقاصہ اور استاد ہیں، اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2024
کارٹون : 16 دسمبر 2024