• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کراچی پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے عناصر پر بنی فلم ’کٹر کراچی‘

شائع December 13, 2024

سندھ کے دارالحکومت کراچی اور منی پاکستان کہلانے والے شہر کراچی پر حکمرانی کےخواب دیکھنے والے جرائم پیشہ عناصر کے درمیان خطرناک جنگ پر بنی ایکشن فلم ’کٹر کراچی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

’کٹر کراچی‘ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں جہاں عمران اشرف مرکزی گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دیں گے، وہیں گلوکار و ریپر طلحہٰ انجم بھی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گے۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو خوب ایکشن اور تھرلر دیکھنے کو ملے گا۔

ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ ’کٹر کراچی‘ کی کہانی شہر پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے مختلف جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کے درمیان جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

ٹیزر میں جہاں طلحہٰ انجم کے کردار کی جھلک دکھائی گئی ہے، وہیں کنزہ ہاشمی اور عمران اشرف کے کرداروں سمیت دیگر اہم کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

عمران اشرف نے فلم کے ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’کٹر کراچی‘ کو ملک بھر کی سینماؤں میں 20 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی بلال لطیف نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات عبدالولی بلوچ نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024