• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am

غیر رسمی بات چیت ہوتی ہے، پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، عطاتارڑ

شائع December 11, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، غیر رسمی بات چیت ہوتی ہے، مذاکرات سے قبل پارٹی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر شرمندگی کا اظہار کرے۔

نجی چینل ’ جیو نیوز’ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو جماعت کسی بات پر یوٹرن نہ لے وہ عمران خان کی ہو ہی نہیں سکتی، یہ غیر سنجیدہ کال ہے، ان کی کال پر کون اعتبار کرے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے جرم پر کوئی شرمندگی ظاہر کی جائے، 9 مئی کے مجرموں کے چہرے اور اعمال سامنے ہیں، مجھے نہیں لگتا ہے کہ کوئی ٹرسٹ بحال ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رسمی بات چیت ہوتی ہے لیکن باضابطہ کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین بیرسٹرگوہر کی قیادت میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کیؤ اور مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی ایاز صادق کی تجویز پر اتفاق کیا۔

چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور صاحبزادہ حامد رضا نے ایاز صادق سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، کمیٹی ہر کسی سے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے مزاکرات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، اس وقت ملک کسی بھی طرح کی ہرزہ سرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاسی اختلاف رکھیں آپس میں دشمنیاں نہ بنائیں، ملک کی بہتری، ترقی کے لیے آئیں، مل کر، بیٹھ کر بات کریں، ملک کو ہم ذاتی دشمنیوں کو بھینٹ نہیں چڑھا سکتے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بھی پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی امید ظاہرکی تھی اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ ہے، جو بھی ہمارے ساتھ مزاکرات کرنا چاہے وہ رابطہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جہاں تک مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت کی بات ہے تو امید ہے آج اجلاس ہوگا، حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے کر آتی تو ہم اس پر بات کرنے کو تیار تھے، اب بھی تیار ہیں۔

اس سوال پر کہ حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ؟ سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا تھا کہ کچھ چیزیں امانت ہوتی ہیں، اس کا جواب عمر ایوب خان دیں گے، انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر تمام پارلیمانی پارٹیوں سے رابطہ ہوتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024