سال 2024 میں پاکستانی گوگل پر کون سے کھانے بنانے کی تراکیب تلاش کرتے رہے؟
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے رواں برس پاکستان میں کھانے بنانے کی سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی ترکیبات کی فہرست جاری کردی۔
پاکستانیوں نے کھانوں کے ذائقے کا مزہ لینے کے لیے گوگل کا رُخ کیا، جہاں کیلے کی بریڈ اور کریمی پاستا جیسی تراکیب کے ساتھ مقامی پکوان جیسے مالپورا اور توا کلیجی کی تلاش کی گئی۔
لہسن کی بریڈ اور انڈے کے نوڈلز جیسے جلدی بننے والے کھانے، اور موسمی مشروبات جیسے پیچ آئسڈ ٹی نے قوم کے متنوع ذائقے کو مزید اجاگر کیا۔
سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی ترکیبات درج ذیل ہیں۔
1- کیلے سے روٹی بنانے کی ترکیب
2 - مالپورہ بنانے کی ترکیب
3 - لہسن سے روٹی بنانے کی ترکیب
4 - چاکلیت چپ کوکی بنانے کی ترکیب
5 - توا کلیجی پکانے کی ترکیب
6 - پیچ آئس ٹی بنانے کی ترکیب
7- کریم پاستا بنانے کی ترکیب
8 - پیزا بنانے کی ترکیب
9 - انڈون کا نوڈلز بنانے کی ترکیب
10 - ہیش براؤن بنانے کی ترکیب